ٓ نواز شریف کی طبعیت معمول کے مطابق ٹھیک ،غلط بیانی سے کام نہ لیا جائے، ڈاکٹر شہباز گل

×مریم نواز معصوم ورکرز کو بے وقوف نہ بنائیں، جس نے بھی جمعرات کو ملاقات کرنی ہے وہ ضرور کریں،ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

بدھ 20 مارچ 2019 22:15

qلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبعیت معمول کے مطابق ٹھیک ہے ،غلط بیانی سے کام نہ لیا جائے،مریم نواز معصوم ورکرز کو بے وقوف نہ بنائیں،۔ جس نے بھی جمعرات کو ملاقات کرنی ہے وہ ضرور کریں۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز نواز شریف نے صبح 9بجے ناشتہ کیا ،دو انڈے اور روٹی کھائی ، دوپہر میں کریلے چکن اور تازہ سلاد کھایا۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی طبعیت معمول کے مطابق ٹھیک ہے اور غلط بیانی سے کام نہ لیا جائے۔ مریم نواز معصوم ورکرز کو بے وقوف نہ بنائیں۔ نواز شریف کو ملنے کی اجازت ہے اور ملاقات کا دن جمعرات مقرر ہے۔ جس نے بھی جمعرات کو ملاقات کرنی ہے وہ ضرور کریں۔انہوں نے کہا پہلے مریم نواز کہتی تھیں کہ ملنے نہیں دیا جاتا اب جب ملاقات کا دن آیا تو صحت کا بہانہ بنا یا جارہا ہے ۔ نواز کی طب،ْعیت بالکل ٹھیک ہے اور ملاقات کے دن ملاقات کرنے سے کسی کو منع نہیں کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں