شاہ عالم مارکیٹ میں انجمن تاجران لاہور کے صدرکی دکان پر نامعلوم کی فائرنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع

جمعرات 21 مارچ 2019 16:19

ؒٓلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) مسلم لیگ (ن) نے شاہ عالم مارکیٹ میں انجمن تاجران لاہور کے صدرکی دکان پر نامعلوم کی فائرنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائے گئے توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا کہ ،ملزمان نے انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ کی دکان پر آندھا دھند فائرنگ کی اور موقعہ سے فرار ہو گے ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ،کیا پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور کیا اب کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تو اس کی مکمل تفتیش سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں