پنجاب بھرمیں929ٹریفک حادثات میں08افراد جاں بحق1014زخمی ہوئے

جمعرات 21 مارچ 2019 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں929 روڈ ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق 1014افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔420معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (61فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 415ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور27مسافر444اور163پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ225ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت234متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد71حادثات میں84متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان55حادثات میں62متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1022متاثرین میں682مرد اور340خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں171فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور535افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ316زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں708موٹر سائیکلز،132آٹو رکشے،101موٹر کاریں،51وین21مسافربسیں،25ٹرک اور122دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں