جنگلات کے عالمی دن کی مناسبت سے پریس کلب میں صدر ارشد انصاری نے پھلوں کے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا

جمعرات 21 مارچ 2019 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ملک بھرمیں جاری شجرکاری مہم کے تحت جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر لاہور پریس کلب میں مختلف پھلوں کے پودے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہاکہ جنگلات ماحول کی خوبصورتی میںاضافہ کرتے ہیں اور انسانی صحت اور روزمرہ زندگی اور ماحولیاتی آلودگی کی کمی میں ان کا کرداربہت اہم ہے لہذاجنگلات کی حفاظت کے لیے ہم سب کو مل کر عملی اقدامات کرنا ہونگے۔

انھوںنے مزید کہاکہ لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی تاریخی اہمیت کی حامل جگہ ہے ہم پی ایچ اے کے تعاون سے بہت جلد پہاڑی کی تزئین و آرائش اور بہتری کے لئے تمام عملی اقدامات بروئے کارلائیں گے۔ انھوں نے لوکاٹ، مسمی، امرود، لیموں، آلوبخارہ، آم ودیگرپھلوں کے پودے شملہ پہاڑی پر لگائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں