متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات

جمعرات 21 مارچ 2019 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پنجاب حکومت نے متعددافسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت بنیش فاطمہ ساہی کو ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن،رانا ارشد کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت ، رئوف احمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس گوجرانوالہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل )خوشاب اعجاز احمد بھٹہ کو ڈپٹی سیکرٹری ( سی وی ٹی )بورڈ آف ریو نیو ،محمد دانش کو اسسٹنٹ کمشنر میانوالی اور محمد نعیم بشیر کو قانونی لائزیشن چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا جبکہ محمد شعیب کو اے سی میانوالی سے او ایس ڈی بنا دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں