طلبا اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

جمعرات 21 مارچ 2019 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) گورنمنٹ مسلم لیگ ہائی سکول‘ ایمپرس روڈ‘ لاہور کے طلبا اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور ویسٹ برج ہائی سکول‘ رسول پارک‘ اچھرہ‘ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ شالیمار‘لاہور اور بتول ایجوکیشن سسٹم‘ 473 سکھ نہرشمالی بالمقابل فاروق پارک‘ نزد رنگ روڈ باغبانپورہ‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 290 تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں