مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور و کنوینر ٹاسک فورس آن پرائس کنٹرول محمد اکرم چوہدری کا شادمان بازار کا دورہ

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ، کوالٹی کا جائزہ لیا ،رمضان کی آمد سے قبل تمام بازاروں میں نظم و ضبط قائم کر نا ہی مشن ہے‘محمد اکرم چوہدری

جمعرات 21 مارچ 2019 18:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے سیاسی اموروکنوینر ٹاسک فورس آن پرائس کنٹرول محمد اکرم چوہدری کا شادمان بازار کا دورہ۔اکرم چوہدری نے بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں او رکوالٹی کا جائزہ لیااور ریٹ لسٹیں چیک کیں جبکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں او ر کوالٹی کے حوالے سے کوتاہی پر متعدد دکانداروں اور افسروں کی سرزنش بھی کی - اکرم چوہدری نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ رمضان کی آمد سے قبل تمام قسم کی کمی کو مکمل کر لیں وگرنہ ایکشن ہوگا اور نقصان کے ذمہ دار آپ لوگ خود ہوں گے۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم چوہدری نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے کروڑوں روپے ماڈل بازاروں کے انفراسٹرکچر کی مدمیں جھونک دیئے لیکن عوام کو کوئی فائدہ نہ دے سکی جبکہ بازاروں میں صفائی وغیرہ کے معاملات تاحال تسلی بخش نہیں ہو سکے ،جس کے لئے اب سختی سے کام لینے کی ضرورت پیش آرہی ہے تاہم ہر مرتبہ جرمانوں یا نوٹسز سے آگے بڑھنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ رمضان می آمد قریب آرہی ہے ، جس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے ساتھ ذخیرہ اندوزی وغیرہ کی شکایات عام ہو جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اوور چارجنگ اور کوالٹی پر سمجھوتہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ اداروں کو کہتا ہوں کہ ذخیرہ اندوزی اور نا جا ئز منافع خوری کے خلاف افسران جہاد سمجھ کر کاروائیاں کریں۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا اور کسی کو بھی عوام کا استحصال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں