تنظیمی سازی کے عمل میں پارٹی کے کارکنوں کو موقع دیا جائے گا ‘اعجاز چوہدری /سیف اللہ خان

کارکن ہی پی ٹی آئی کا اصلی سرمایہ ہیں ، پرانے کارکنوں کی قربانیوں کی بدولت پی ٹی آئی آج اقتدارمیں ہے بلاول زرداری مودی کی زبان بول ر ہے ہیں ،نیب کی جانب سے آصف زرداری کو بلانے پر بلاول ملک دشمنی پر اترآئے ہیں ‘گفتگو

جمعرات 21 مارچ 2019 19:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجینئر اعجاز احمد چوہدری کی چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات ،سیف اللہ خان نیازی کو بطور چیف آرگنائزر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباددی اور ملاقات میں تنظیمی معاملات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور ملکی سیاسی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ،سیف اللہ نیازی نے مبارکباد اور نیک تمنائوں کے اظہار پر اعجاز احمد چوہدری کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پرسیف اللہ خان نیازی اور اعجاز احمد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تنظیمی سازی کے عمل میں پارٹی کے پرانے کارکنوں کو موقع دیا جائے گا ، کارکن ہی پی ٹی آئی کا اصلی سرمایہ ہیں ، پرانے کارکنوں کی قربانیوں کی بدولت پی ٹی آئی آج اقتدارمیں ہے اور عمران خان وز یراعظم ہیں۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے کہاکہ بلاول زرداری مودی کی زبان بول ر ہے ہیں ،نیب کی جانب سے آصف زرداری کو بلانے پر بلاول ملک دشمنی پر اترآئے ہیں ، بلاول کواپنے چچا نواز شریف سے سبق حاصل کر نا چائیے، بلاول،نواز ملاقات کے مقاصد ملک کے خلاف ساز ش تھی جس کے اثرات نظر آنا شروع ہو چکے ہیں ،بلاول زرداری کے بیانات ان کی تربیت کی عکاس کرتے ہیں۔

رہنمائوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے نقش قد م پر چل پڑی ان کو بھی رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ، قوم چوروں کی ڈرامے بازی سے بخوبی واقف ہے،پی ٹی آئی حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے ، ملکی دولت لوٹنے والوں سے کسی قسم کا کوئی کا ریلیف نہیں ملے گا ، ملک میں بلا تفریق اوربے لاگ احتساب ہو رہا ہے اپوزیشن کی حکومت پر تنقید بے جا ہے، آصف زرداری گرفتاری کے خوف سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں ، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا مقدر صرف جیل ہے ۔

رہنمائوں نے مزید کہاکہ نواز ، زرداری ایک ہی منزل کے مسافر ہیں ،آصف زرداری بلاول کے ذریعے ملک کے خلاف جتنی مرضی سازشیں کر لیں یہ نہ صرف احتساب کے شکنجے میں آ چکے ہیں بلکہ انہیں لوٹ مار کے اربوں روپے واپس بھی کرنا ہوں گے اور لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہو گا ، جیسے جیسے احتساب کا عمل تیز ہو رہا ہے ویسے ویسے ان کی چیخیں بلند ہورہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں