راوی روڈ کے علاقے میں 50 سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کر لی

جمعرات 21 مارچ 2019 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) راوی روڈ کے علاقے میں 50 سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کر لی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کی رہائشی پچاس سالہ نسیم بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردیا پولیس کے مطابق نسیم بی بی ذہنی مریض سے گزشتہ روز سے گھر میں موجود گندم میں رکھنے والی گولیاں غلطی سے نگل لیں جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں