احتساب عدالت نے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے ریفرنس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی

جمعرات 21 مارچ 2019 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) احتساب عدالت نے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے ریفرنس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے مقررہ تاریخ پر ریفرنس کے گواہان کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کے لئے پابند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اسی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف دائر غیر قانونی اثاثہ جات کے ریفرنس میں 30 گواہان کی فہرست تیار کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فہرست میں مختلف سرکاری اداروں کے افسران کو فواد حسن فواد کے خلاف بطور گواہ تیار کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں