لاہور، فیصل چوک پر مطالبات کی حمائت میں لیڈی ہیلتھ ورکروں کا احتجاحی دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا

شہریوں کو ٹریفک کی روانگی کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 21 مارچ 2019 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک پر اپنے مطالبات کی حمائت میں لیڈی ہیلتھ ورکروں کا دیا جانے والا احتجاحی دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا۔ جس کے باعث لاہور کے شہریوں کو ٹریفک کی روانگی کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

دھرنے کے چوتھے روز لیڈی ہیلتھ ورکروں نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں دھرنے کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے اور لاہور سمیت پورے پنجاب میں 25 مارچ کو شروع کی جانے والی پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ احتجاجی لیڈی ہیلتھ ورکروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوتھے روز کوئی سرکاری ٹیم ان سے مذاکرات کے لئے نہیں آئی تاہم انک دھرنا ان کے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں