عوام کے مسائل کاحل ہماری اولین ترجیح ہی: ہاشم ڈوگر

ً صحت، تعلیم ، آبادی پر کنٹرول سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کے لئے حکومت پنجاب ٹھوس اقدامات کر رہی ہے

جمعرات 21 مارچ 2019 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل ر ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم ، آبادی پر کنٹرول سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کے لئے حکومت پنجاب ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ان سے ملاقات کے لئیے آنے والے افراد کے مسائل سنے اور ان کے جلد حل کے لئیے یقین دہانی بھی کروائی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرنل ر ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عوام کے مسائل کا فوری حل حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ ہم عوام کے بنیادی مسائل کا حل چاہتے ہیں کیونکہ جب تک لوگوں کے پاس کھانے کیلئیے روٹی، پہننے کے لئیے کپڑے، رہنے کے لئیے چھت اور باعزت روزگار نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ رعایا خوشحال ہو گی تو ہی ملک خوشحال ہو گا اور آگے بڑھے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں