لاہور، سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں بیوہ سے 33 لاکھ کا فراڈ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت

عدالتی حکم پر ملزم شیخ عبدالرشید نے 33 لاکھ کا چیک بیوہ کے حوالے کر دیا

جمعرات 21 مارچ 2019 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں بیوہ سے 33 لاکھ کا فراڈ کرنے کے خلاف کیس میں عدالتی حکم پر ملزم شیخ عبدالرشید نے 33 لاکھ کا چیک بیوہ کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں جسٹس منظور احمد ملک پر مشتمل تین رکنی بنچ نے آصمہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار خاتون کا موقف تھا کہ ماموں عبدالرشید کو پلاٹ خریدنے کے لیے 33 لاکھ کی رقم ادا کی۔ماموں عبدالرشید نے 16 لاکھ کا پلاٹ 33 لاکھ میں لے کر دیا۔اب نہ پلاٹ کا قبضہ اور نہ پیسے واپس کیے جا رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ملزم ماموں عبدالرشید کو پیسے واپس کرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں