الخدمت ملک بھر کے 10ہزارسے زائد یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی خصوصی خیال رکھ رہی ہے

بریگیڈیئر (ر)عبدالجبار بٹ،نیشنل ڈائریکٹر آرفن فیملی سپورٹ پروگرام الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان الخدمت فاوٴنڈیشن اور پیشنٹ بینوولنٹ سوسائٹی شیخ زید ہسپتال کے تعاون سے شیخ زید میڈیکل کمپلیکس میں فری میڈیکل کیمپ انعقاد،15سو یتیم بچوں اور ان کی ماوٴں کی مکمل ہیلتھ سکریننگ اور ادویات فراہم کی گئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 مارچ 2019 21:08

الخدمت ملک بھر کے 10ہزارسے زائد یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی خصوصی خیال رکھ رہی ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2019ء) الخدمت فاوٴنڈیشن کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت پیشنٹ بینوولنٹ سوسائٹی(PBS) شیخ زید ہسپتال کے تعاون سے شیخ زید میڈیکل کمپلیکس میں یتیم بچوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیا گیا۔جس میں الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت رجسٹرڈلاہور کے 15سو یتیم بچوں کا مکمل چیک اپ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔



اس کے ساتھ ساتھ الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر کی جانب سے بچوں اور ان کی ماوٴں کے ہیپاٹائٹس بی اورسی کے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔میڈیکل کیمپ میں الخدمت فاوٴنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، نیشنل ڈائریکٹر آرفن فیملی سپورٹ پروگرام بریگیڈیئر (ر)عبدالجبار بٹ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد،مینجر الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام زاہد امین، چیئرپرسن پی بی ایس پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ شہزاد،ہیڈ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ پی بی ایس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایوں نے خصوصی شرکت کی جبکہ صدرپی بی ایس ڈاکٹر شاہد اقبال،ڈاکٹر اویس اختر، ڈاکٹرحسن ریاض،ڈاکٹراحسن سردار،ڈاکٹر زینب زاہد،ڈاکٹر رابیل سلیم،ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر افضال،ڈاکٹر عمر یامین،ڈاکٹر سائرہ شہزاد، سمیت 200ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اور مختلف جامعات سے 100سے زائدالخدمت رضاکاران نے خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ لیاقت بلوچ، ذکراللہ مجاہد، توفیق بٹ، ڈاکٹر سیمی بخاری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ کیمپ میں بچوں کی تفریح کے لئے فیس پینٹنگ،مہندی، ٹیبلوز ،پپٹ شو، میجک شواور جھولوں کے علاوہ بچوں اور ان کے سرپرستوں کے لئے کھانے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیاتھا۔عبدالجبار بٹ نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن آرفن کیئر پروگرام کے تحت ملک بھر کے 10 ہزار سے زائد یتیم بچوں کو تعلیم،خوراک ،تربیت اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے بہترین مواقعے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔

اس مقصد کے لئے سال میں دو مرتبہ خصوصی میڈیکل کیمپس لگائے جاتے ہیں جن میں ان کا مکمل مفت طبی معائنہ کیا جاتا ہے اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ شہزاد نے کہا کہ پیشنٹ بینولنٹ سوسائٹی اپنے تمام تر وسائل کو پروئے کار لاتے ہوئے ان یتیم بچوں کے لئے الخدمت کے ساتھ میدان عمل میں کوشاں ہے۔ان کیمپس کے ذریعے بچوں کی مکمل ہیلتھ سکریننگ کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی بیماری کی صورت میں انھیں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں