منہ اور دانتوں کی صحت کے عالمی دن پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آگاہی مہم

گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری گرلز ہائی سکول وحدت روڈ میں آگاہی کیمپ کا انعقاد، 1300 بچوں کی سکریننگ مکمل اچھی صحت کیلئے منہ اور دانتوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے طالبات کو آگاہی ، تفصیلی لیکچرکا اہتمام کیمپ میں 20 ڈینٹسٹ اور 18 ماہر غذائیات کی ٹیم نے منہ اور دانتوں کے مسائل کے حوالے سے آگاہی دی صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے نئی نسل کو خورا ک کے چناؤ کی آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جمعرات 21 مارچ 2019 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی اور گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری گرلز سکول وحدت روڈ کے زیراہتمام منہ اور دانتوں کی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اچھی صحت کیلئے منہ اور دانتوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے طالبات کو آگاہی اور قد، وزن اور خون کی کمی جیسے بنیادی ٹیسٹ بھی فری کیے گئے۔

کیمپ میں ڈینٹسٹ اور ماہر غذائیات کی ٹیموں نے 1300 بچوں کی سکریننگ مکمل کی اور ڈرائنگ بکس، کلرز اور آگاہی کتابچے مفت تقسیم کیے ۔تفصیلات کے مطابق منہ اور دانتوں کی صحت کے عالمی دن کے حوالے پنجاب فوڈ اتھارٹی اورگورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری گرلز ہائی سکول وحدت روڈ میں آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔منہ اور دانتوں کے مسائل سے جڑی موذی بیماریوں کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیے گئے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں 20 ڈینٹسٹ اور 18 ماہر غذائیات نے بچوں کو آگاہی کے ساتھ ساتھ ڈرائنگ بکس، کلرز اور آگاہی کتابچے بھی مفت تقسیم کیے ۔طالبات کے قد، وزن اور خون کی کمی جیسے بنیادی ٹیسٹ فری کیے گئے جس میں1300 بچوں کی سکریننگ بھی مکمل کی گئی۔کیمپ میں نجی کمپنی کی جانب سے بچوں میں فری ٹوتھ برش اور پیسٹ بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر سکول پرنسپل عصمت جہاں کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا تعلیمی اداروں میں ایسے کیمیس کا انعقاد قابل تعریف عمل ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے نئی نسل کو خورا ک کے چناؤ کی آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق عوام کو غذائیت سے بھرپور غذا کی معلومات اور ترغیب دینے کا بیڑا اٹھایا ہے جو کامیابی سے جاری و ساری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں