پاکستان سٹیوڈسٹ بشپ کونسل کے عہدیداران کی مسلم لیگ ہائوس میں کامل علی آغا سے ملاقات

بیرونی دنیا کی نسبت پاکستان میں اقلیتوں کو ہر طرح کی آزادی ہے ، پاکستان میں دیگر مذاہب کے لوگ آزادانہ عبادت کر سکتے ہیں

جمعرات 21 مارچ 2019 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان سٹیوڈسٹ بشپ کونسل کے عہدیداران بشپ ڈاکٹر سموئیل گل چیئرمین ،شہزاد پال سینئر وائس چیئرمین،بشپ ڈاکٹر ایس عالم کھر وائس چیئرمین، بشیر معشوق گل فنانس سیکرٹری، پاسٹر اقبال مسیح ساہیوال، پاسٹر ایو ب شاہد ساہیوال، ڈاکٹر شہزاد گل گوجرانوالی ،ایلڈ ر عامر بھٹی عاجز ،ڈاکٹر شاہد گل چیئرمین پاکستان و بین المذاہب کمیٹی کے دیگر عہدیداران نے مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا سے ملاقات کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہا کہ اگر ہم اقلیتوں کی بات کریں تو قیام پاکستان کے وقت جب ایس پی سنگا نے کرسچین کمیونٹی کی طرف سے بائونڈری کمیشن کے سامنے پاکستان کے حق میں ووٹ کا استعمال کیا تو پاکستان بننے کے بعد انہیں عزت و احترام دیا گیا اور پہلی اسمبلی کا پہلا اسپیکر نامزد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہم اقلیتوں کے حقوق کی بات کریں تو سرکار دو عالم ؐ نے ایک خط لکھا جو آج بھی روم میں عیسائی کلیسہ میں محفوظ ہے کہ ’’عیسائی میرے اتحادی ہیں ، ان کے گھروں ،جان مال اور بچوں کی حفاظت ہمارے ذمہ ہے۔ میری امت پر یہ فرض ہے کہ اقلیتوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے، قیام پاکستان کے وقت جب بائونڈر ی کمیشن تشکیل دیا گیا تو عیسائی کمیونٹی نے پاکستان میں شامل رہنے کا حق رائے دہی استعمال کیا۔

انہوںنے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے وزارت اعلیٰ کے دور پہلی بار اقلیتوں کے لیے وزارت قائم کی گئی اور ایک مسیحی خاتون کو اس کا وزیر مقرر کیا گیا ان کے دور میں مسیحیوں کے قومیائے گئے تعلیمی ادارے مسیحوں کو واپس کیے گئے ۔ پاکستان مسلم لیگ بین المذاہب رواداری کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں