حکومت پنجاب ، صوبائی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے خصوصی تعاون سے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے 1 ارب 35کروڑ 31 لاکھ 71 ہزار ے ترقیاتی فنڈز ضائع ہونے سے محفوظ کر لئے

جمعرات 21 مارچ 2019 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) حکومت پنجاب نے صوبائی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے خصوصی تعاون سے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (NDRMF) کے 1 ارب 35کروڑ 31 لاکھ 71 ہزار روپے کے ترقیاتی فنڈز ضائع ہونے سے محفوظ کر لئے۔نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈز کا بنیادی مقصد صوبے میں پائیدار سماجی و اقتصادی فوائد کے حصول کیلئے ترقیاتی منصوبوں ،ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے بچائو کیلئے پائیدار نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب حبیب الرحمن گیلانی نے بتایا کہ صوبے میں فنڈز کی قلت کو دور کرنے کیلئے ترقیاتی فنڈز کی محفوظگی ایک مثبت اقدام ہے۔ مذکورہ فنڈز، صوبہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی پائیدار ترقی اور وہاں کے لوگوں کی فلاح و بہبود اورخوشحالی کیلئے خرچ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ یہ فنڈز صوبہ پنجاب میں جن ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے خرچ کئے جائیں گے اُن میں حاجی پور گجراں فلڈ پروٹیکشن بند کی بحالی، جلالہ فلڈ پروٹیکشن بند ،آبادی شاہ پور کو سیلابی پانی سے بچانے ، چنجورا، فتح پور گجراں اور سکھو چک ، انفراسٹرکچرکو محفوظ بنانے، دریائے راوی کے کنارے جگوجل اور بریار گائوں کی زرعی زمین اور آبادیوں کو سیلابی پانی سے بچانا اور محفوظ بنانا شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں