پولیس ،حساس اداروں کا مشترکہ آپریشن ،مشکوک اور کوائف نہ رکھنے والے 4افراد زیر حراست

جمعہ 22 مارچ 2019 14:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مشکوک اور کوائف نہ رکھنے والے 4افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی کی ہدایت پر اولڈ انار کلی اور تھانہ لٹن روڈ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ایس ایچ اوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن میں پولیس سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی ۔ ترجمان پولیس کے مطابق بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی مدد سے مشکوک افراد کو چیک کیاگیا،دوران سرچ آپریشن مشکوک اور کوائف نہ رکھنے والی4 افراد کوحراست میں لیاگیا۔ایس پی سول لائنز رضاصفدرکاظمی نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے، پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر ہر وقت کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں