وزیراعلی کی ہدایت پر رمضان پیکج اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے صوبائی کیبنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس

رمضان سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے ،پرائس کنٹرول میکانزم کو فوری بہتر بنایا جائے‘اسلم اقبال

جمعہ 22 مارچ 2019 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر رمضان پیکج اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے صوبائی کیبنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کی۔اجلاس میں وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،مشیر وزیراعلی و چیئر مین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول چوہدری اکرم اور ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں رمضان سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیر اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب میں رمضان سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اوراشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول میکانزم کو فوری بہتر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف کافی شکایات ہیں۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنا قبلہ درست کریں،کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں رمضان پیکج اور دسترخوانوں کے قیام کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے شوبازی پر فوکس رکھا اورسبسڈی کی مد میں اربوں روپے سے کمیشن مافیا کو نوازا گیا۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں