حادثے کے دوران شدید زخمی ہیڈ کانسٹیبل ہسپتال میں چل بسا

سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کاہیڈ کانسٹیبل محمد مقصود کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 22 مارچ 2019 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) چند روز پہلے سٹرک حادثے کے دوران شدید زخمی ہونے والا ہیڈ کانسٹیبل محمد مقصود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سروسز ہسپتال میں چل بسا۔ ترجمان کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل محمد مقصود کی عمر 35سال تھی اور وہ3 بچوں کا باپ تھا ۔ ان کی موجودہ تعیناتی سی سی پی او آفس میں تھی۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے ہیڈ کانسٹیبل محمد مقصود کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لاہور پولیس کی طرف سے فوری طور پر تجہیز و تکفین کیلئی50ہزار روپے بھجوائے اس کے علاوہ بھی 40ہزار روپے کی عبوری امداد متاثرہ خاندان کو پہنچائی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے اہلکار کے لئے باقی محکمانہ امداد بھی جلد فراہم کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں