ملک بھر میں تشکیل دی گئی نئی جوڈیشل پالیسی کے خلاف پاکستان بار کونسل کے بعد پنجاب بار کونسل نے بھی ہڑتال کی کال دے دی

جمعہ 22 مارچ 2019 20:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) ملک بھر میں تشکیل دی گئی نئی جوڈیشل پالیسی کے خلاف پاکستان بار کونسل کے بعد پنجاب بار کونسل نے بھی ہڑتال کی کال دے دی۔

(جاری ہے)

جس پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے وکلاء نے عدالتوں کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور وکلاء کی جانب سے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس حوالے سے پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ نئی جوڈیشل پالیسی کے وقت پنجاب بار کونسل سمیت دیگر وکلاء کی ایسوسی ایشنوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے سینکڑوں مقدمات کی سماعت ملتوی کانا پڑی اور سائلین عدالتوں سے پیشی کی نئی تاریخیں لے کر جاتے رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں