لاہور ، پنجاب لائبریری فاونڈیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت

سیکرٹری آرکائیو کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر عدالت کا برہمی کا اظہار سیکرٹری آرکائیو اینڈ لائبریری اور ڈائریکٹر محمد توصیف کو 8اپریل تو ہر صورت جواب جمع کروانے کاحکم

جمعہ 22 مارچ 2019 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب لائبریری فاونڈیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت، سیکرٹری آرکائیو کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر عدالت کا برہمی کا اظہار عدالت نے سیکرٹری آرکائیو اینڈ لائبریری اور ڈائریکٹر محمد توصیف کو 8اپریل تو ہر صورت جواب جمع کروانے کاحکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے خلیل احمد چیمہ کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے ملک سلیم اقبال ایڈووکیٹ پیس ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ درخواست گزار خلیل احمد چیمہ 19 سال سے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہا ہے،طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود درخواست گزار کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی نہیں دی جا رہی، درخواست گزار نے نقطہ اٹھایاکہ محکمہ نے آئوٹ آف ٹرن اپنے منظور نظر کو قائمقام ڈپٹی ڈائریکٹر لگا دیا،عدالت اس تقرری کو کالعدم قرار دے عدالت درخواست گزار کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کا حکم دے، دوران سماعت سیکرٹری آرکائیو کی جانب سے جواب جمع کروانیپر مہلت کی استدعاکی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا عدالت نے سیکرٹری آرکائیو اور ڈائریکٹرتوصیف احمد کو جواب کے لیے آخری مہلت دیدی۔

(جاری ہے)

جسٹس مزمل اختر شبیر نے سیکرٹری آر کائیو اور ڈائیریکٹر اور 8اپریل کو تحریری جواب جمع کروانے کاحکم دیتے ہوئے کاروائی ملتوی کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں