مغرب میں پایا جانے والا اسلام فوبیا قابل مذمت ہے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

۷نیوزی لینڈ مسجد میں فائرنگ واقعہ، اذان کا ریڈیو اورٹیلیویژن پر نشر کیا جانا مغربی دنیا کے لیے باعث تقلید ہے

جمعہ 22 مارچ 2019 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) تحفظ حرمین شریفین کونسل کے چیئر مین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ مغرب میں پایا جانے والا اسلام فوبیا قابل مذمت ہے۔سیرت رسول کے اثرات اور قرآن مجید کی تعلیمات کے فروغ سے مغربی انتہا پسند خوفزدہ ہیں۔ اسلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے آخری دین ہے ، جس نے تمام انسانی ضروریات کا حل پیش کیا اور انتہا پسندی کی سوچ کی نفی کی ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر راشد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والے قابل مذمت واقعہ نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ہر صاحب عقل و شعور انسان اس پر افسردہ ہے ۔ لیکن نیوزی لینڈ کی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ کے اندر تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز اور مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کے روز اذان کا ریڈیو اورٹیلیویژن پر نشر کیا جانا مغربی دنیا کے لیے باعث تقلید ہے، اسلام احترام کا درس دیتا ہے دوسرے مذاہب کے لوگوں کو اپنے قریب لاتا ہے۔

(جاری ہے)

مسجد میں فائرنگ کے واقعہ پر نیوزی لینڈ حکومت کا ردعمل قابل تقلید ہے۔ شہدا کے لواحقین کے ورثا اور اسلام کے پیروکاروں کے زخموںپر مرہم رکھنے کے مترادف ہے۔ مسجد میں شہداء نے اپنی جانیںقربان تو کی ہیں، مگر وہیں اسلام اور اسلامی تعلیمات بھی اجاگر ہوئی ہیں، شہدا کے خون کے اثرات دوررس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عالم اسلام دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ قرآن کا مطالعہ کریں پیغمبر اکرم کی سیرت طیبہ کو دیکھیں تو مغربی دنیا اس میں اپنے مسائل کا حل تلاش کر سکتی ہے۔

کیونکہ اسلام میں وسعت نظری ہے جس کی وجہ سے اس کی تاثیر اور نفوذ پذیری زیادہ ہے، اسلام پر دہشت گردی کا الزام لگانے والی مخالف قوتیں نیوزی لینڈ کے واقعے پر توجہ کریں تو انہیں معلوم ہوگا کہ دراصل دہشت گردی کا ذمہ دار کون ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں