پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان کی مولانا تقی عثمانی پر کراچی میں قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

جمعہ 22 مارچ 2019 23:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے مولانا تقی عثمانی پر کراچی میں قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو امن کی کاوشوں پر حملہ قرار دیا ھے۔ایک بیان میں سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ اس واقعہ کے ذریعے ملک کے امن کو خراب کرنے کی ناکام سازش کی گئی اور یہ حملہ اتحاد امت کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ امن دشمن ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں ان نازک حالات میں اتحاد امت وقت کے اہم ضرورت ہے اور مولانا تقی عثمانی کا اس حوالے سے اہم کردار ہے۔انھوں نے کہا کہ قوم دشمن کی ایسی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے متحد رہے گی۔انہوں نے حملے میں ملوث سماج دشمن عناصر کی فوری گرفتاری اور عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتی علماء کا تحفظ یقینی بنائے۔ سردار تنویر الیاس خان نے حملے میں سیکیورٹی گارڈ کی شہادت کا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں