ضلع کچہری میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 22 مارچ 2019 23:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلع کچہری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میںاے ڈی سی آر اویس ملک ، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں اے ڈی سی آر اویس ملک نے سائلین کے مسائل سنے ۔

کھلی کچہر ی میں 25درخواستیں موصول ہوئیں ۔ انہوںنے ہر سائل کی شکایت کو خود سنُا اور موقع پر متعلقہ افسران کو اِن کے فوری حل کی ہدایت کی۔ کھلی کچہر ی میں آنے والے سائلین کے لیے پینے کا پانی اور بیٹھنے کے انتظام اور وہاں پر ہی درخواستوں کی فوٹو کاپی کروانے کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ سائلین کی درخواستوں کا ریکارڈ محفوظ بنانے کے لیے ہر درخواست کو سکین کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں