غیر قانونی اشتمال کروا کر گھر تعمیر کرنے پر کھوکھر برادران کے خلاف کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

جمعہ 22 مارچ 2019 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) اینٹی کرپشن عدالت کے جج بہادر علی خان نے غیر قانونی اشتمال کروا کر گھر تعمیر کرنے پر کھوکھر برادران کے خلاف کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ۔عدالت نے کھوکھر برادران کو 16 اپریل کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کھوکھر پیلس کی غیر قانونی تعمیر کے ایک اور کیس میں کھوکھر برادران کی پہلے ہی ضمانتیں بھی منظور کر چکی ہے۔

عدالت انہیں 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے بطور زر ضمانت داخل کروانے کا حکم دیا تھا ۔132 کنال اراضی میں چار مالکان کھوکھر برادران ہیں ۔سیف الملوک، افضل کھوکھر اور محمد شفیع کے خلاف اینٹی کرپشن نے 2018 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے الزام عائد ہے کہ ملزمان نے غیر قانونی طور پر اراضی کا اشتمال کروایا۔پھر غیر قانونی طور پر کھوکھر ہائوس تعمیر کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں