لاہور ، آئس سعودیہ عرب سمگل کرنے کے کیس میں ملزم محمد شان کو 12 ماہ قید کی سزا

جمعہ 22 مارچ 2019 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) انسداد منشیات عدالت نے ایک ہزار 50 گرام آئس سعودیہ عرب سمگل کرنے کے کیس میں ملزم محمد شان کو 12 ماہ قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے ملزم کو 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے ۔

(جاری ہے)

عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم مزید 20 روز قید کی مزید سزا بھگتنا ہو گی۔انسداد منشیات عدالت کے جج مسعود ارشد نے ملزم محمد شان کو قید و جرمانے کی سزا سنائی ۔ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس حکام نے 2016 میں آئس برامد ہونے پر مقدمہ درج کیا،ملزم کو لاہور ائر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں