ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد وقاص نذیرکااپنے دفترمیں کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد وقاص نذیرنے اپنے دفترمیں مسلسل گیارہویں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکو آگاہ کیا۔ محمد وقاص نذیرنے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کیئے۔

محمد وقاص نذیر نے کہا کہ جمعتہ المبارک کے دن کھلی کچہری کے خصوصی انعقادکے علاوہ بھی روزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کے مسائل باقاعدگی سے سن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کی انتظامی اصلاحات کے نتیجہ میں سائلین کو تھانوں کی سطح پر انصاف کی فراہمی میں خاطر خواہ حد تک بہتری آئی ہے۔ لاہور پولیس کے سینئر افسران کے علاوہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی روزانہ مخصوص کردہ 02 گھنٹے باقاعدگی سے لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقادسے شہریوں کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور معاشرے میں امن کے قیام کیلئے شہریوں کے تعاون سے اقدامات عمل میں لارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں