ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایت پرماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:03

لا ہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پرماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹائون ڈویژن محمد علی وسیم کی زیرِنگرانی ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث176ملزمان گرفتار کر لیئے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث05 گینگز کے 10 ممبران کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 25لاکھ روپے مالیت کی ریکوری کی گئی ۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی15ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی08کلوگرام سے زائدچرس،315 گرام ہیروئن اور274لیٹر شراب برآمد کی گئی۔اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران31ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سی25پسٹلز،02 رائفلزاورگولیاںبرآمدکی گئیں۔ ڈکیتی،چوری، امانت میں خٰیانت،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب52اشتہاری اورعدالتی مجرمان کو گرفتارکیا گیا۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 07 افراد کو گرفتار کیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،گداگری اور لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر61 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں