بلاول بھٹو نے وزرا ء پر جو الزام لگائے ہیں یا وہ اس کا ثبوت دیں یامعافی مانگیں‘صمصام علی بخاری

شہید بینظیر بھٹو کا بیٹا مودی کی زبان بولے تو یہ قابل افسوس ہے پتا نہیں اس سکرپٹ کا رائٹر کون ہے ‘صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سید صمصام علی شاہ بخاری نے اوکاڑا آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج نواز شریف کو جیل میں تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں شہباز شریف اپنے دور اقتدار میں پنجاب کے ہسپتالوں کی کارکردگی سے متعلق زمین و آسمان کے قلابے ملاتے رہے ہیں ان میں کراچی لاہور اور راولپنڈی کے امراض قلب کے ہسپتال شامل ہیں ہم نے نواز شریف کی بیماری پر کو ئی سوال نہیں کیا نواز شریف تین دفعہ وزیر اعظم رہے انہوں نے ضمانت کے لئے عدالت درخواست دائر کر رکھی ہے جس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وزرا ء پر جو الزام لگائے ہیں یا وہ اس کا ثبوت دیں یامعافی مانگیں شہید بینظیر بھٹو کا بیٹا مودی کی زبان بولے تو یہ قابل افسوس ہے پتا نہیں اس سکرپٹ کا رائٹر کون ہے یا وہ خو د سے ایسا کر رہا ہے ہمارے لئے سب سے مقدم پاکستان ہے اور اگر ہندوستان کے اخبارات کسی پاکستانی کی پاکستان دشمنی کی خبر کو شہ سرخی دے دیں تو اس بات کا فیصلہ آپ خود کر لیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے جہاز اگر یہاں آئیں گے تو ہم انہیں دیکھ لیں گے کلبھوشن یادیو سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم ایک ذمہ دار قوم ہیں ہمارا کیس مضبوط ہے اور ہندوستان کو عالمی عدالت میں بھی حزیمت اٹھانا پڑے گی ۔سمجھوتہ ایکسپریس کے سانحہ سے متعلق ہندوستان کی عدالت کے فیصلہ کو شرم ناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں بشمول مسلمانوں کی جو حالت ہے اگر یہ پھر بھی اپنے آپ کو جمہوریت کے علمبردار کہتے ہیں تو یہ قابل مذمت ہے کراچی میں ہونے والی دہشت گردی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ظالموں کی ایک مذموم حرکت ہے اور قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہے اور انشاء اللہ ہم اس کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی ترجیحات تعلیم صحت اور سر سبز و شاداب پاکستان ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیر اعظم پاکستان اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم مقبول ترین لیڈر ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں