ریلوے نے وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس کی ڈائننگ کا ر کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا

اے اے انٹر پرائزز نے فنانشل بڈز میں سب سے کم 659روپے فی مسافر ریٹ دیا ،وزیر اعظم 30مارچ کو ٹرین کا ا فتتاح کرینگے

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان ریلوے نے 30مارچ سے چلنے والی وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس کی ڈائننگ کا ر کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اے اے انٹر پرائزز نے فنانشل بڈز میں سب سے کم 659روپے فی مسافر ریٹ دیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ریلوے نے قواعد و ضوابط کے برعکس میسرز عبد الباسط بھٹہ نامی فرم کوعارضی ٹھیکہ دیا تھا تاہم میڈیا میں خبر آنے پر اسے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 30مارچ کو لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی پہلی وی وی آئی ٹرین جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں