ڈائریکٹرز ڈویلپمنٹ کمشنر لاہور ڈویژن آفس تنویر وڑائچ کی زیر صدارت کمشنر آفس میں اجلاس

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) ڈائریکٹرز ڈویلپمنٹ کمشنر لاہور ڈویژن آفس تنویر وڑائچ کی زیر صدارت کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہائی ویز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، واسا اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹرز ڈویلپمنٹ کمشنر لاہور ڈویژن آفس تنویر وڑائچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر و بحالی سیوریج مسئلہ کی موجودگی میں بجٹ کا ضیاع ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں واسا اپنے پلان کے مطابق حل تجویز کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ سڑک کنارے کوڑا اور بھینسوں کا فضلہ پھیکنے والوں کیخلاف سخت کارووائی کی جائے۔اجلاس میں فیض پور تا بیگم کوٹ سیوریج اور سڑک کی بحالی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیض پور انٹر چینج چوک، نین سکھ چوک، پھولوں والا چوک و ڈسوکہ چوک روڈ کنارے صفائی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واسا اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی مشترکہ ٹیم دورہ بھی کرے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائی ویز آئندہ ہینڈنگ اوور کام متعلقہ ایجنسی سے ہی کرائے گا۔ تجویز دی گئی کہ ڈسپوزل اسٹیشن کو تعمیر کر کے واسا کے حوالے کر دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں