پی آئی اے کے منیجر تعلقات عامہ اطہر حسن اعوان کی گروپ آٹھ میں ترقی

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پی آئی اے کے منیجر تعلقات عامہ اطہر حسن اعوان کو گروپ آٹھ میں ترقی دیدی گئی ۔ پی آئی اے انتظامیہ نے اطہر حسن کی شعبہ تعلقات عامہ میں خدمات کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

اطہر حسن اعوان نے تعلقات عامہ میں پنجاب یونیورسٹی سے خصوصی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ایوی ایشن رپورٹرز ایسوی ایشن نے اطہر اعوان کو ترقی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے پی آئی اے اور میڈیا کے درمیان مزید بہتر تعلقات کی توقع کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں