23مارچ تجدید عہد کا دن ہے ، اس موقع پر پوری قوم متحد ہے‘صوبائی وزیر کھیل تیمور خان بھٹی

پاکستان کو قرارداد پاکستان کے مطابق بنانے کیلئے ہمیں محنت، دیانتداری اور لگن سے کام کرنا ہوگا،عمران خان کی قیادت میں قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے،نوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب 8سال بعدپنجاب گیمزمنعقد کررہا ہے، یوم پاکستان کے موقع پر پیغام

ہفتہ 23 مارچ 2019 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23مارچ تجدید عہد کا دن ہے ، اس موقع پر پوری قوم متحد ہے ،پاکستان کو قرارداد پاکستان کے مطابق بنانے کے لئے ہمیں محنت، دیانتداری اور لگن سے کام کرنا ہوگا،عمران خان کی قیادت میں قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے،پاکستان قیامت تک قائم رہے گا،ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ،23مارچ کو شاندار انداز سے منانے پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں،صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا فرض ادا کرنا ہوگا،سپورٹس کی ترقی اور فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں، نوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب 8سال بعدپنجاب گیمزمنعقد کررہا ہے، 3سی6اپریل تک ہونے والی 72ویں پنجاب گیمز2019ء سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا ، پنجاب گیمز کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں