ہم ارض پاک کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،قوم کا ہر فرد پاک فوج کے قدم کے ساتھ قدم ملاکر کھڑا ہے،ملک سیف الملوک کھوکھر

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایک الگ وطن پاکستان کا خواب علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا اور اس کی تعبیر قائد اعظم محمد علی جناح نے کی تھی لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کو مضبوط فعال اور ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ عوامی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے اور آج جب ہم یوم پاکستان منا رہے ہیں تواس روز پاکستان کی اتنی خدمت کرنے والے شخص کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھ کر دل دکھتا ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ میاں نواز شریف کی ملکی خدمات کے نتیجے میں انہیں اب تک باعزت بری کردیا جاتا ۔

انہوں نے کہا کہ آج 23مارچ کے دن کی مناسبت سے ہم جہاں پر وطن عزیز سے تجدید عہدوفاکا اعلان کرتے ہیں تو وہیں پر ہم یہ بھی کہتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنانے کے لئے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں اپنی سیاسی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ارض پاک کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے قوم کا ہر فرد پاک فوج کے قدم کے ساتھ قدم ملاکر کھڑا ہے پاکستانی قوم اور پاک فوج اپنے وطن کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں