نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام’’ یوم پاکستان ‘‘کی خصوصی تقریب

23مارچ1940ء کے تاریخی اجلاس میں شریک کارکنان تحریک پاکستان کی بطور مہمانان خاص شرکت

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) 23 مارچ 1940ء کادن ہماری قومی تاریخ کا سنگِ میل اور جدوجہد آزادی کا اہم موڑ ہے۔ ا س دن مسلمانانِ برصغیر نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں اپنے لئے ایک واضح نصب العین یعنی ایک آزاد اور خود مختار مملکت کے حصول کا تعین کیا تھا۔یہ تجدید عہد کا دن ہے ، آجہمیں یہ عزم کرنا چاہیے کہ وطن عزیز کی تعمیروترقی اور اس کے دفاع کیلئے ہم اپنا تن من دھن قربان کردیں گے۔

پاکستان تحفہٴ خداوندی ہے جس کی قدر و منزلت اور تحفظ ہمارا مقصدِ حیات ہونا چاہیے۔ ہمارا اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے‘ ہم متحد رہیں گے تو دشمن اپنے مذموم عزائم کبھی پورے نہ کرسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں قرارداد لاہور1940ء (قرارداد پاکستان) کی منظوری کی79سال مکمل ہونے پر ’’یوم پاکستان‘‘ کی خصوصی تقریب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب کی صدارت مارچ 1940ء کے تاریخ سازجلسہ میں شریک تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن اور وائس چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کی جبکہ مہمانان خاص تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکنان تھے۔ تقریب کا اہتمام نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔

قاری محمد دائود نقشبندی نے تلاوت ، حافظ مرغوب احمد ہمدانی نے نعتؐ، سید محمد کلیم نے کلام اقبالؒ جبکہ حمائل شریں نے ملی نغمہ پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض سیکرٹری نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید نے انجام دیئے۔پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ 23مارچ 1940ء کا دن ہماری قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔ میں مارچ1940ء کے اس تاریخی اجلاس میں موجود تھا جہاں قرارداد پاکستان منظور ہوئی ۔

اس اجلاس میں ہم نے قائداعظمؒ کی طلسماتی شخصیت کو قریب سے دیکھا،ان کی آمد سے جسم میں بجلیاں کوند جاتی تھیں۔ اس قرارداد کی منظوری کے پیچھے پورا پس منظر تھا۔اس دن مسلمانان برصغیر نے قائداعظمؒ کی قیادت میں واضح نصب العین کا تعین کیا۔ قرارداد پاکستان کی منظوری کے بعد قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانان برصغیر نے اپنی منزل محض سات برس کی قلیل مدت میں حاصل کر لی۔

اس وطن کی قدر کریں۔معروف قانون دان جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان نے کہاکہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایسی نعمت ہے جس پر اس کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ قرارداد پاکستان کے ذریعے ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان کے مقاصد کو بھی واضح کر دیا کہ ہم ایک ایسی سرزمین چاہتے ہیں جہاں ہم اسلامی اصولوں کے مطابق آزادانہ زندگی بسر کر سکیں۔ یہ ہمارا اللہ تعالیٰ، رسول کریمؐ ، اپنی قوم اور تاریخ سے وعدہ تھا ، اب ہم میں سے ہر ایک کو یہ سوچنا چاہئے کہ اس وعدہ کا کہاں تک خیال رکھا ہے۔

اگر اس عہد کو پورا کرنے میں کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو اسے پورا کریں۔ پاکستان عطیہٴ خداوندی ہے اور اسے عالم اسلام میں قلعہ کی حیثیت حاصل ہے۔ ہمیں اپنا ہر کام قومی مفاد میں کرنا چاہئے۔وائس چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف نے کہا کہ قائداعظمؒ نہ بکتے تھے اور نہ جھکتے تھے۔ ان کا سب سے بڑا ہتھیار سچ تھا اور انہوں نے سچ کی طاقت سے ہی مسلمانان برصغیر کو آزادی کی نعمت دلائی۔

آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور آپ پاکستان کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔پاکستان کیلئے جینے مرنے کا عزم کریں۔ جھوٹ نہ بولیں ، منافقت ختم کر دیں اور کرپشن کرنیوالوں کو برا سمجھیں۔ تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن محمد ارشد چودھری نے کہا میں 23مارچ 1940ء کے اس اجلاس میںبطور طالب علم شریک تھا جس میں مسلمانان برصغیر نے اپنے واضح نصب العین کا تعین کیا۔

اس اجلاس میں اپنی آنکھوں سے قائد اعظمؒ کو دیکھا۔ مسلمانان برصغیر کو قائداعظمؒ پر کامل اعتماد تھا اور انہیں یقین تھا کہ ہمارا لیڈر کبھی جھوٹ نہیں بولتا ہے۔ مسلمان ہر لحاظ سے الگ قوم ہیں اور یہی دوقومی نظریہ ہے جس کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ اور یہ وطن تا قیامت قائم و دائم رہے گا۔ممتاز صحافی جمیل اطہر نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔

اللہ کا شکر ادا کریں کہ ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں، ہمیں اس آزادی کی قدر کرنی چاہئے۔ پاکستان کیلئے جینے اور اسی کیلئے مرنے کا عزم کریں۔آج ہم جو کچھ ہیں پاکستان کی بدولت ہیں۔ ممتاز سیاسی رہنما چودھری نعیم حسین چٹھہ نے کہا کہ 23مارچ1940ء ہماری قومی تاریخ کا ایک سنہری دن ہے۔قرارداد پاکستان کی منظوری کے بعد سات سال کے قلیل عرصے میں مسلمانان برصغیر نے پاکستان حاصل کر لیا۔

آج اس عزم کی تجدید کریں کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلئے کوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں کریں گے۔ممتاز صنعتکار مہر کاشف یونس نے کہا کہ ہم اس تقریب میں شریک تحریک پاکستان کے کارکنان کوسلام پیش کرتے ہیں کہ ان لوگوں کی قربانیوں کی بدولت پاکستان حاصل ہوا۔ ہمارے آباواجداد نے آزاد وطن کیلئے بڑی قربانیاں پیش کیں۔ ہمیں اپنا کردار اعلیٰ بنانا ہو گا۔

والدین کی عزت اور اپنے اخلاق کو درست کریں ۔ تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن میاں ابراہیم طاہر نے کہا میں آج کی تقریب میں شریک بچوں اور نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اپنے معاشرے میں موجود خامیوں کے باوجود ہم نے بے پناہ ترقی کی ہے۔ میں دنیا گھوما ہوں لیکن پاکستان جیسا خوب صورت ملک کہیں دیکھنے کو نہیں ملا۔ یہ جنت کا ایک ٹکڑا ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کیا ہے۔

ہمیں ہر حوالے سے اس کی قدر کرنی چاہئے اور اس کی خوش حالی کے لئے رات دن ایک کردینا چاہئے۔تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن حاجی اللہ دتہ صوفی نے کہا کہ 23مارچ 1940ء کو مسلمانانِ ہند کی جدوجہد آزادی میں ایک فیصلہ کن دن کی حیثیت حاصل ہے۔ اس دن مسلمانوں کی جدوجہد کو ایک واضح سمت مل گئی ۔ سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن محمد اسلم زار ایڈووکیٹ نے کہا پاکستان عطیہ خداوندی ہے، آزادی کی قدر جاننی ہے تو کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں سے پوچھیں ۔

ہمیں قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے۔معروف دانشور بیگم خالدہ جمیل نے کہا کہ 23مارچ1940ء کو بچوں، جوانوں اور بوڑھوں نے وعدہ اور عہد کیا تھا کہ ’’لے کے رہیں گے پاکستان، بٹ کے رہے گا ہندوستان‘‘۔ اللہ تعالیٰ نے ہماری مدد کی اور ہم نے پاکستان حاصل کر لیا۔کشمیری رہنما انجینئر مشتاق محمود نے کہا کہ کشمیری پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔

انجینئر خالد بشیر نے کہا یہ مملکت کسی نے ہمارے بزرگوں کو پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کی تھی بلکہ اس کی خاطر انہیں آگ اور خون کے دریا عبور کرنا پڑے تھے، اس کی قدر کریں۔ محمد ارشد جنجوعہ نے کہا کہ قراردادِ پاکستان کے ذریعے مسلمانان برصغیر نے دوٹوک الفاظ میں اپنے لیے ایک الگ ریاست کا مطالبہ اور اس مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے راہِ عمل کا تعین کرلیا۔

حاجی نذیر احمد نے کہا کہ قائداعظمؒ کی انتہائی زیرک اور دُور اندیش قیادت کی بدولت محض سات سال بعد وہ دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔شاہد رشید نے کہا کہ 23مارچ1940ء کو مسلمانان برصغیر نے قائداعظمؒ کی قیادت میں اپنے لئے واضح نصب العین کا تعین کیا ۔اس تاریخی جلسے میں الگ وطن کے حصول کی قرارداد منظور کی گئی تھی ۔

قرارداد لاہور ابھی ادھوری ہے ، نوجوان نسل جدید علوم پر توجہ دے اور پاکستان کو دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں لاکر اس قرارداد کی نظریاتی و جغرافیائی تکمیل کرے۔قبل ازیں ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، لاہور کے احاطہ میں پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمدنے کارکنان تحریک پاکستان کے ہمراہ پرچم کشائی کی رسم بھی ادا کی ،اس موقع پر ملکی تعمیروترقی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی ۔

اس تقریب میں تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکنان کرنل(ر) محمد سلیم ملک، عبدالجبار، رانا سجاد جالندھری، رمضان قریشی ، محمد فیاض اور محمد کریم خان ، ممتاز سیاسی و سماجی رہنما بیگم مہناز رفیع، معروف قانون دان اور دانشور پروفیسر ہمایوں احسان، سیاسی رہنما رانا محمد ارشد، محمد افضل زکریا، کارکنان تحریک پاکستان،اساتذہٴ کرام، طلبا وطالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات کثیر تعداد میں موجود تھے۔

تقریب کے اختتام پر نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور اور ایوان قائداعظمؒ میں یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات کے مابین منعقدہ انعامی مقابلوں کے انعام یافتگان طلباوطالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ 23-03-19/--122 #h# ڑ*وطن کی سلامتی ، استحکام اور بقاء کیلئے پوری قوم متحدہے : ذکر اللہ مجاہد ملک کی ترقی ،خوشحالی اور استحکام دیانتدار قیادت ، نظریہ پاکستان اور نظریہ اسلام کے نظام کو نفاذ کرنے سے ہی ممکن ہے ، امیر جماعت اسلامی لاہور #/h# ۲لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ وطن کی سلامتی و بقاء کیلئے پوری قوم متحد ہے ۔

23مارچ پاکستان کو اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کے عزم کا دن ہے۔ اہل لاہور سمیت پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوںنے فیصل ٹائون یوسی 210 میں گروپ لیڈر عامر نثار خان کی رہائشگاہ پر ہونے والی یوم پاکستان تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی یوسی 210 چوہدری محمد رفیق ، سیکرٹری جنرل یوسی 210 محمد انور بھٹی ، ریاض احمد محمود ، ملک محمد اکرم اعوان سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان کو اگر اس کے نظریے کی بنیاد پر آگے بڑھایا جاتا تو آج ملک بدترین حالات کا شکار نہ ہوتا ۔ نظریہ پاکستان کا مطلب لوگوں کو رنگ و نسل اور علاقے سے بالاتر کرتے ہوئے ایک لڑی میں پرونا ہے اگرہم نے نظریہ پاکستان سے روگردانی کی تو قوم فرقہ واریت، لسانیت اور گروہوں میں تقسیم ہو کر انتشار کا شکا ر ہو جائے گی ۔

سقوط ڈھاکہ مشرقی پاکستان کا سانحہ بھی دراصل نظریہ پاکستان سے بے وفائی کا نتیجہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی ،خوشحالی اور استحکام صاف ستھری دیانتدار قیادت ، نظریہ پاکستان اور نظریہ اسلام کے نظام کو نفاذ کرنے سے ہی ممکن ہے ۔ لوگوں کے مسائل کا حقیقی حل اور ان کے دکھوں کا مداوا اسلامی پاکستان ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ہر کارکن آج کے دن تجدید عہد کرے کہ ملک کو اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے پاکستانی قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خوشحالی اور استحکام کیلئے جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک صاف ستھری دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں تاکہ ملک کو نظریہ پاکستان کے مطابق اسلامی و فلاحی ریاست بنایا جا سکے ۔امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے اس موقع پر بھارت کے کشمیر ی مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم اور بربریت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کو طاقت او ربندوق کے زور پر آزادی سے محروم نہیں کیا جاسکتا ۔

انہوں نے کشمیر ی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر یوںکی آزادی کی جدوجہد اپنے حق کو حاصل کرنے کی جدوجہد ہے جس کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہیں ۔ جماعت اسلامی کشمیری مسلمانوں کی پشتی بان جماعت ہے ۔ 23-03-19/--123 #h# {ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے یوم پاکستان تجدید عہد کے طور پر منایا ٓمکہ و مدینہ کے بعد پاکستان وہ دوسرا ملک ہے جو نظریہ اسلام پر قائم ہوا: علامہ ممتاز اعوان #/h# ٓلاہور (آن لائن) ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے 23مارچ یوم پاکستان یوم تجدید عہد کے طور پر منایا جس کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں یوم پاکستان کی تقریبات میں وطن عزیز پاکستان کی بقاء و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے تجدید عہد کیا گیا لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد ممتاز اعوان،پیر ولی اللہ شاہ ،مولانا محمد نعیم بادشاہ،حافظ شعیب الرحمن،مولانا حنیف حقانی،قاری منسوب رحیمی،حاجی محمد ناصر اور پیر طارق محمود نقشبندی نے کہا کہ وطن کی محبت جزو ایمان ہے اور پیارے وطن پاکستان کا دفاع و بقاء ہم سب کا ایمان ہے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ پاکستان کرہ ارض پر مکہ اور مدینہ کے بعد دنیا کا وہ واحد دوسرا ملک ہے جو صرف اور صرف نظریہ اسلام کی بنیاد پر ہی قائم ہوا اس لئے اس کی اسلامی و نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہمارا دینی و قومی فرض ہے۔

تقریب کے اختتام پر شہدائِ پاکستان کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ 23-03-19/--124 #h# ة پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کا مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ پربھرپور خراج عقیدت پیش #/h# u لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے سفاک آمریتوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی وہ خاتون ہوتے ہوئے جرات اور بہادری کی ایک عظیم مثال بنیں اور ان کی سیاسی جدوجہد کی وجہ سے ملک کی دیگر سیاسی ورکروں کو بھی نئی جہت ملی وہ ملکی ہی نہیں بلکہ بین الاقومی خواتین کے لئے بھی ایک رول ماڈل بن کر سامنے آئیں مادر جمہوریت جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں بیگم نصرت بھٹو نے آئین اور جمہوریت کی خاطر مشکل حالات کا سامنا کیا لیکن آمر سے سمجھوتہ نہ کیا اور نہتی عورت ہونے کے باوجود آمروں کے آگے سر نہ جھکایا بلکہ اپنی ہمت اور حوصلے سے آمروں کو مجبور کردیا کہ وہ ان کا راستہ چھوڑ دیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک کے دفاع، انسانی آزادی اور مضبوط جمہوری کلچر کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے اور کسی کو بھی ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے بھارت ہو یا پھر کوئی اور سب سن لیں ہم اپنے وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو راتوں کو جاگ کر وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہیں اور ہم ان کی وجہ سے پر سکون نیند سوتے ہیں ہم آج یوم پاکستان کے موقع پر اپنی بہادر افواج کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

23-03-19/--125 #h# ۹ پاکستان پیپلز پارٹی لاہور اور پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے زیر اہتمام یوم پاکستان تجدید عہد کا دن منایا گیا #/h# ×لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور اور پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے زیر اہتمام یوم پاکستان تجدید عہد کا دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے دفتر واقعہ ماڈل ٹائون میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

جس میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن، پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی حسن مرتضیٰ نے شرکت کی۔ پارٹی کے رہنمائوں نے پارٹی کے دفتر پر پرچم کشائی کرتے ہوئے ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کی۔ (اے ملک) 23-03-19/--126 #h# ژ* یوم پاکستان کے موقعہ پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے میراتھن ریس کا اہتمام #/h# ۷لاہور (آن لائن) یوم پاکستان کے موقعہ پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے میراتھن ریس کا اہتمام کیا۔

قذافی سٹیڈیم سے شروع ہونے والی اس میراتھن ریس میں 2 ہزار سے زائد شہریوں جن میں بوڑھے، بچے، جوان اور خواتین شامل تھیں نے حصہ لیا۔ میراتھن ریس سہ پہر تین بجے شروع ہو کر دس کلو میٹر پر محیط اپنے مقررہ روٹ سے ہوتی ہوئی شام 5 بجے واپس قذافی سٹیڈیم پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی۔ میراتھن ریس کی قیادت ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کر رہی تھیں۔

علاوہ ازیں یوم پاکستان کی مناسبت سے پنجاب سٹیڈیم سے کاہنہ اور کاہنہ سے واپس پنجاب سٹیڈیم تک ایک سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں 30 سے زائد سائیکلسٹوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے سروں پر قومی پرچم والی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں جو اپنے روٹ پر مسلسل نعرے بازی کر رہے تھے۔ دریں اثناء قومی امن کمیٹی کے زیر اہتمام بھی یوم پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا جو داتا دربار سے شروع ہو کر مینار پاکستان پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء نے ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

پاکستان کی قرارداد کے حوالے سے منائے گئے دن کی مناسبت سے شہر کے مختلف علاقوں میں چھوٹی بڑی ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ جن میں لاہور کے خصوصی افراد کی جانب سے نکالی جانے والی خصوصی ریلی بھی شامل تھی۔ (قیوم زاہد) 23-03-19/--127 #h# علماء اور مسلمان پوری دنیامیں دہشت گردی کا شکار ہیں ان کودہشتگرد کہنے والے خود دہشتگردی کے معاون ہیں، مجلس احرار اسلام پاکستان #/h# yلاہور (آن لائن) مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسید محمدکفیل بخاری نے کہاہے کہ علماء اور مسلمان پوری دنیامیں دہشت گردی کا شکار ہیں ان کودہشتگرد کہنے والے خود دہشتگردی کے معاون ہیں ۔

ملتان سے لاہورآتے ہوئے چیچہ وطنی میں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات اورمشاورت کے بعد اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کے قافلے پرحملے کے ملزموں کو پکڑنے یاسزادینے کی بجائے بچانے کی کوشش کی جائے گی اور کچھ عرصے کے بعد اس اندوہناک واقعے کو داخل دفتر کرکے سرد خانے کی نظر کردیاجائے گا ۔

انہوںنے کہاکہ اہل حق کے تمام طبقات کو مل بیٹھ کرکوئی مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے ۔عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاکہ 23مارچ کا دن ہمیں تحریک پاکستان میں دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتاہے انہوںنے کہاکہ قرارداد پاکستان سے لیکر قراردادمقاصد تک ایک پوری تاریخ ہے جوہم سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہم قیام ملک کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے سنجیدہ ہوجائیں ،انہوںنے کہاکہ مصور پاکستان اور بانی پاکستان کی فکر کے مطابق جب تک اس ملک میں اسلامی نظام نافذ نہ ہوگا امن قائم نہیں ہوسکتا ۔

انہوںنے کہاکہ تحریک پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لیے تمام مکاتب فکر نے جو 23نکاتی دستوری خاکہ طے کیاتھا اس کودوبارہ بنیادبناکر اسلامائزیشن کی جدوجہد کو ازسر نومنظم کرنے کی ضرورت ہے ۔سید محمد کفیل بخاری اورعبداللطیف خالدچیمہ نے جمعیت علماء اسلام کی طرف سی31مارچ کوسرگودھا میں تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت ملین مارچ کا اعلان کیاہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں