پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو یوتھ کو نسل کے زیر اہتمام یو م پاکستان 23مارچ کے حوالے سے پیدل ریلی نکالی گئی

ریلی کے شرکاء نے 1200سوفٹ (ایک کلومیٹر) لمبا قومی پرچم پیدل اٹھا کر چل کے عالمی ریکارڈ بنا یا

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو یوتھ کو نسل کے مرکز ی جنرل سیکرٹری چوہدری عبید الرحمان کی قیادت میں یو م پاکستان 23مارچ کے حوالے سے پیدل ریلی نکالی گئی جو کینال بنک ہاوسنگ سکیم فتح گڑھ سے شروع ہوکر مغلپور ہ ،مین کینال سے ہوتی ہوئی گورنر ہاوس پر اختتام پز یر ہوئی ، ریلی میںعوام ، بچوں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میںشرکت کی اور پاکستان زندہ باد کے نعر ے لگاتے رہے ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے 1200سوفٹ (ایک کلومیٹر) لمبا قومی پرچم پیدل اٹھا کر چل کے عالمی ریکارڈ بنا یا جوکہ دنیا کہ کسی بھی ملک میں آج تک نہیں ہوا۔اس موقع پر مرکزی رہنماچوہدری عبید الرحمان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آج یو م پاکستان پورے جوش و جذ بے سے منا رہی ہے ، ہم نے بھی 23مارچ کے موقع پر پرچم خصوصی طور پر تیار کروایا ہے اس پرچم کی تیاری میں 3ماہ لگے اور 2400سو میٹر کپڑا استعمال کیا گیا ہے جو کہ عالمی ریکارڈ سے کم نہیں ،پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے اس کی حفاظت کی خاطر جان بھی حاضر ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں