لاہور ،عوامی رکشہ یونین اور عوامی پاسبان کے کارکنوں کایوم پاکستان کے موقع پرریلی کا اہتمام

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) عوامی رکشہ یونین اور عوامی پاسبان کے کارکنوں نے یوم پاکستان کے موقع پروطن سے اظہار محبت کیلئے نیو کیمپس پل سے جوہر ٹائون تک بہت بڑی ریلی نکالی جس میں عوامی رکشہ یونین اور عوامی پاسبان کے سینکڑوں کارکنوں نے قومی پرچموںکے ساتھ رکشوں ، کاروں اور موٹر سائکلوں پر سوار ہو کر ریلی میں شرکت کی۔

ریلی کی قیادت عوامی رکشہ یونین و عوامی پاسبان کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کی۔ریلی کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجید غوری نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے ۔ 23مارچ 1940کوجس مقصد کو حاصل کرنے کا عہد کیا تھا اور اس بے مثال جذبے کے تحت مسلمانان نے ہند نے جدوجہد اور مثالی قربانیوں سے آزاد وطن پاکستان حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

آج بھی اسی جذبے کے اظہارکی اشد ضرورت ہے۔

آج پاکستان کو اندرونی بیرونی خطرات لاحق ہیں۔ہمیں ملک کو دہشت گردوں اور 71برسوں سے ملک کو لوٹنے والوں سے نجات دلانی ہے اور اس بات کا عہد کرنے ہے کہ آئندہ ووٹ صرف اور صرف اس پارٹی یا لیڈر کو ڈالنا ہے جس میں مادروطن کی محبت کو ٹ کو ٹ کر بھری ہو۔حالیہ بھارتی جارحیت کے رد عمل میں قوم جس طرح پاک وطن کے دفاع کیلئے متحد ہوئی اسی طرح ملک میں دہشت گردی پھیلانے والوں،فرقہ واریت کو فروغ دینے والوں اور ذاتی مفادات کے لئے ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف متحد ہو جائے تو پاکستان کو سپر پاور بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں