پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چھٹی کے روز بھی موٹر وے پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں سروس ایریاز کا معائنہ، 3ریسٹورنٹس سیل، ایک کو جرمانہ کیا گیا

اتوار 24 مارچ 2019 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھٹی کے روز بھی موٹر وے پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں سروس ایریاز کا معائنہ، 3 ریسٹورنٹس سیل، ایک کو جرمانہ کیا گیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عثمان نے بتایا کہ فرائی چکس فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ ناقص گوشت، حشرات کی موجودگی پر سیل کیا گیا ،معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں گوشت کو سٹور کرنے کا ناقص انتظام پایا گیا۔

(جاری ہے)

معروف چکن بروسٹ ریسٹورنٹ کو زائد المعیاد کوکنگ آئل کی موجودگی پر سیل کیا گیا، سکھیکی سروس ایریا پر میزاب ہوٹل بھی سابقہ نوٹس پر عمل نہ کرنے پر سیل کیا گیا جبکہ پام ان ریسٹورنٹ کو استعمال شدہ تیل کی تلفی کا ریکارڈ نہ رکھنے پر 25 ہزار جرمانہ کیا گیا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر موٹر وے سروس ایریا کی چیکنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام موٹر وے سروس ایریاز کی ہفتہ وار چیکنگ ہو گی۔تمام ہائی ویز، مسافر اسٹیشن، جی ٹی روڈ اور سیاحتی مقامات کی بھی ہفتہ وار چیکنگ ہو گی، حکومت پنجاب کے ویژن مطابق مسافروں کو بہترین کھانے کے لیے مضبوط پلاننگ کر چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں