نواز شریف کو گردوں کا مرض ہمیشہ سے رہا ہے ، کوئی تکلیف ہے تو علاج کروانے کیلئے تیار ہیں ‘یاسمین راشد

(ن) لیگ سیاسی طورپر زندہ رہنے کیلئے احتجاج کررہی ہے اور سیاست میں ایسا ہی ہوتا ہے‘وزیر صحت پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 مارچ 2019 14:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو گردوں کا مرض ہمیشہ سے رہا ہے ، کوئی تکلیف ہے تو علاج کروانے کیلئے تیار ہیں ،انکے ساتھ کوئی برا سلوک نہیں کیا جا رہا ، مسلم لیگ (ن) سیاسی طورپر زندہ رہنے کیلئے احتجاج کررہی ہے اور سیاست میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

یاسمین راشد نے کہا کہ غریب کی بچی کی غربت کی وجہ سے شادی نہیں ہو پاتی ،منہاج ویلفیئر غریب بچیوں کی شادی کروا کربہت اچھا کام کررہاہے،تحفہ کے طور پر جہیز دئیے جاتے ہیں جو اچھا کام ہے ۔ویمن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے بات کروں گی کہ غریب کی بچی کیلئے جہیز کا انتظام کرے ،پڑھائی لکھائی اور تربیت ہوتی ہے اللہ کی رحمت گھر آ جاتی ہے تو جہیز کی کیا ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر صحت پنجاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نوازشریف کو گردوں کا مرض ہمیشہ سے رہاہے ،گردے میں پتھری بھی ہے ،اب نئی رپورٹ آئے گی تو دیکھوں گی ۔اگر نوازشریف کو کوئی تکلیف ہے تو بتائیں نکا علاج کروائیں گے۔یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ برا سلوک نہیں کیا جارہا، وہ جب راضی ہو جائیں گے تو ہسپتال میں لے جائیں گیاور علاج شروع ہو جائے گا ۔مسلم لیگ (ن) سیاسی طورپر زندہ رہنے کیلئے احتجاج کررہی ہے اور سیاست میں ایسا ہی ہوتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں