طب میں گردوں کے تمام امراض کا علاج موجود ہے ‘ حکیم محمد احمد سلیمی

پیر 25 مارچ 2019 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پاکستان طبی کانفرنس اور پوش کے زیر اہتمام حمایت اسلام طبیہ کالج لاہور میں گردوں کے امراض اور علاج کے حوالے سے سیمینار ہوا جس میں ڈاکٹر محمد احمد بھٹی صدر پوش حکیم محمد طاہر اور پروفیسر حکیم محمد عمر توصیف نے اپنے مقالہ جات اور تحقیق پر مبنی خطاب کیا اور اس کو ملٹی میڈیا پر بریف کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے گردوں کے امراض کا طب یونانی اور جدید تحقیق کے ساتھ موازنہ کیا جس کو حاضرین اور طلباء کی بڑی تعداد نے سراہا ۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی تھے۔پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طبی طریقہ علاج کیلئے علم کا ہونا ضروری ہے اور اپنے طریقہ علاج کے لیے کتب کا مطالعہ کرنے کی تلقین کی۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر سکندر حیات زاہد ، حکیم تصور محمدی ، حکیم امجد وحید بھٹی اور حکیم محمد افضل میو تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں