ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پیڈا ایکٹ کی ٹریننگ کے لیے 4 افسران منتخب کرلئے

پیر 25 مارچ 2019 18:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی ملازمین کی کارکردگی، نظم و ضبط اور احتساب کا جامع منصوبہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پیڈا ایکٹ کی ٹریننگ کے لیے 4 افسران منتخب کردئیے ۔ ملازمین کی کارکردگی، نظم و ضبط اور احتساب ایکٹ 2006 ٹریننگ پروگرام کے لئے افسران کے انٹرویوز کیے گئے۔پیڈا ایکٹ کی ٹریننگ کا اہتمام ایم پی ڈی ڈی کی طرف کیا جا رہا ہے۔

افسران کو 3 روزہ ٹریننگ کیلئے کے لیے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بھیجا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہاکہ پیڈا ایکٹ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف سزاں کا تعین کرتا ہے، پیڈا ایکٹ کی مکمل ٹریننگ سے ملازمین کے نظم و ضبط اور کارکردگی کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ٹریننگ حاصل کرنے والے افسران اپنے ریجن میں جاکر دوسرے آفیسرز کوبھی تربیت دیں گے۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایک منظم ادارہ ہے جس میں غفلت اور سستی کی کوئی جگہ نہیں۔بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے کے لئے مختلف ٹریننگز کے ذریعے افسران کی صلاحیتیں بڑھا رہے ہیں۔تربیتی ورکشاپس کا مقصد پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق کام کام کو یقینی بنانا ہے ۔ادارے کی ترقی اور بہتری کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں