لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ پر ٹیوشن پڑھانے پر پابندی

پیر 25 مارچ 2019 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ پر ٹیوشن پڑھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری کئے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اساتذہ سکول ٹائم کے بعد ٹیوشن پڑھانے پر توجہ دینے کی بجائے سکولوں میں تعلیم و تدریس کے دوران بچوں کی پڑھائی پر توجہ دیں اور اگر کوئی استاد اس فیصلے کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں