صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کا میاں منشی ہسپتال،بند روڈ لاہور کا دورہ

ٴْہسپتالوں میں انسانی حقوق کی فراہمی ہم سب کیلئے ایک بہت برا چیلنج ہے : اعجاز عالم آگسٹین

پیر 25 مارچ 2019 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے میاں منشی ہسپتال،بند روڈ لاہور کے دورے کے دوران ہسپتال کے گائنی، شعبہ ایمرجنسی و دئگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے لیب اور کینٹین کا بھی معائنہ کیا جبکہ کنٹین میں صفائی کی ناقص صورتحال پر نا خوشگواری کا اظہار کرتے ہوئے فوری بہترین انتطامات کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مریضوں اور لواحقین سے علاج معالجے بارے بھی دریافت کیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ تحریک انصاف کی حکومت میںہسپتالوں میں انسانی حقوق کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لارہے ہیں اورصحت و تعلیم کی فراہمی ایک بہت بڑا چیلنج سمجھ کر پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔صوبائی وزیر نے ہسپتال انتطامیہ کو مریضوں و لواحقین کے ساتھ بہترین سلوک کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو علاج و معالجہ کے لئے دوائیوں کے ساتھ محبت وپیار کی اشد ضرورت ہے جو کہ آپ لوگوں کی خوش اخلاقی پر منحصر ہے۔ اس موقع پر ایم ایس میاں منشی ہسپتال نور محمد اولکھ اور ہسپتال انتظامیہ بھی ان کے ہمراہ تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں