اپوزیشن کو دبانے کے لئے نیب کا استعمال غیر آئینی ، غیر جمہوری طرز عمل ہے ، پیر اعجاز ہاشمی

وزیر اعلی سندھ ، پیپلز پارٹی کی قیادت کی اسلام آباد پیشی پر طلب کرنا وفاق پاکستان کے لیے نقصان دہ ہے،مرکزی صدر جمعیت علما ء پاکستان

پیر 25 مارچ 2019 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اورنائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ نیب کو اپوزیشن کو دبانے کے لئے آلہء کار کے طور پر استعمال کیا جا نا قابل مذمت ، غیر آئینی اور غیر جمہوری طرز عمل ہے۔ جنرل پرویز مشرف کے دور میں بنایا گیا متنازعہ نیب خود کو غیر جانبدار ادارہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

اس کے جانبدارانہ اقدامات سے واضح ہوگیا کہ نیب کو سیاسی مخالفین کو دبانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی کراچی کے مقدمات میں اسلام آباد پیشی پر طلب کرنا وفاق پاکستان کے لیے نقصان دہ ہے۔ صوبائی تعصب کی بو آرہی ہے۔ سندھ کے مقدمات کی اسلام آباد میں سماعت سے ثابت ہوگیا کراچی میں بیٹھے داروں پر اعتبار نہیں اور آپ وفاقی اکائی پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اعجاز ہاشمی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اور نالائقی کے باعث سیاست میں اس وقت کشیدگی اور بدتمیزی عروج پر ہے۔ وہ لوگ جن کی اپنی کوئی سیاسی سٹینڈنگ نہیں ہے، وہ دوسروں کو ایمانداری کے درس دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے ،جہاں عوام کے نے ووٹ کے ذریعے نہ صرف علیحدہ وطن حاصل کیا بلکہ طالع آزماؤں کے خلاف جدوجہد بھی کی ۔حکومت ایسے اقدامات نہ کرے، جس سے سیاسی مخالفین کو دباؤ میں لانے کے تاثر کا شائبہ ہوتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں