چیف ایگزیکٹوآفیسر ایسوسی ایشن آف امریکن ویٹرنری میڈیکل کا لجز کا ویٹرنری یونیورسٹی لاہور کا دورہ

پیر 25 مارچ 2019 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) چیف ایگزیکٹوآفیسر ایسوسی ایشن آف امریکن ویٹرنری میڈیکل کا لجز ڈاکٹر اینڈریو ٹی مکیب نے گذشتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر اینڈریو ٹی مکیب کا دورہ ویٹرنری یونیورسٹی کی ایسوسی ایشن آف امریکن ویٹرنری میڈیکل کا لجز سے ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کے عمل کو شروع کرنے کیلیئے پہلا قدم ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے ویٹرنری یونیورسٹی نے قبل ازیں ایسوسی ایشن آف امریکن ویٹرنری میڈیکل کا لجز سے پروویزنل ممبرشپ حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر اینڈریو ٹی مکیب نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا ، پرووائس چانسلر /ڈین فکلٹی آف ویٹرنری سائنس پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی اور سینئر فکلٹی ممبران سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات، لیبارٹریوں، کلینکس اورلائبریری کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر نے ڈاکٹر اینڈریو کو ئونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی پروگراموں اور کلینیکل سروسز کے بارے بتایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں