صوبائی دارالحکومت لاہور میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 25 مارچ 2019 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی ڈی اوز ہیلتھ اور سب رجسٹرارز کو پولیو ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

پولیو مہم میں 18 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔پولیو ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں۔ڈی سی لاہور صالحہ سعیدنے کہا ہے کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔ تمام محکموں کی کاوشوں سے ملکر پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہے۔ ڈی سی لاہور نے شہریوں سے بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں