کوٹ لکھپت ‘تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 35 سالہ شخص جاں بحق

پیر 25 مارچ 2019 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) کوٹ لکھپت کے علاقے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے چند رائے روڈ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 35 سالہ جمیل ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائروں تلے آکر کچلا گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں