باڈی بلڈنگ کے مسٹر پاکستان ،مسٹر جونیئر کے ٹائٹل 2019کے مقابلے ہائیکورٹ میں چیلنج

منگل 26 مارچ 2019 00:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) باڈی بلڈنگ کے مسٹر پاکستان اور مسٹر جونیئر کے ٹائٹل 2019کے مقابلے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے۔سیکرٹری پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نعیم اختر نے ایڈووکیٹ حیدر علی خاں کی وساطت سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں پاکستان سپورٹس بورڈ ،پاکستان اولمپین ، پاکستان باڈی بلڈنگ اور دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے مقابلوں میں پنجاب کو مدعو نہیں یا گیا ،پشاور میں مسٹر پاکستان ، مسٹر جونیئر پاکستان کے ٹایٹل کے مقابلے کروا کے فیڈریشن نے قوانین کی خلاف ورزی ہے،تین سال سے پنجاب کو مقابلوں کی دعوت نہیں دی جا رہی ،مقابلوں میں شرکت نہ ہونے سے پنجاب کے باڈی بلڈرز میں مایوسی بڑھ رہی ہے ، مسٹر پاکستان کے ٹایٹل کیلئے باڈی بلڈرز دن رات محنت کر رہے ہیں، معزز عدالت سے استدعا ہے کہ غیر قانونی مقابلوں کو کالعدم قرار دینے کے احکامات صادر کیے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں