ممبر سٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے بھائی آفتاب فتیانہ ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں پہنچ گئے

منگل 26 مارچ 2019 00:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) ممبر سٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے بھائی آفتاب فتیانہ ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں پہنچ گئے۔عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت تحقیقات کی مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے آفتاب فتیانہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ محکمہ انٹی کرپشن کے تفتیشی افسر رخصت پر ہیں۔ درخواست گزارکا موقف ہے کہ درخواست گزار پر 100 ایکڑ اراضی کی خرد برد کا الزام ہے۔ریونیو ریکارڈ میں ردوبدل کرکے سرکاری اراضی فروخت کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔سرکاری ریکارڈ تک رسائی ممکن نہیں، جھوٹا الزام لگایا گیا۔ماتحت عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں